• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت معطلی باوجود پاکستان کا بھارت سے درآمدات پر انحصار ایک بار پھر بڑھ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) تجارت معطلی کےباوجودپاکستان کابھارت سےدرآمدات پر انحصار ایک بار پھر بڑھ گیا-رواں مالی سال کے دوسرے مہینےاگست میں بھارت سےسالانہ بنیاد پردرآمدات میں پانچ فیصد کااضافہ ہوا-حکومتی ذرائع کےمطابق اگست 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات 5فیصد اضافے کےبعد 2کروڑ33لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اگست2023میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ23لاکھ ڈالرز تھا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور مارچ 2024 جبکہ فروری اور مئی2023 میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا-موجودہ حکومت میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل موجودہ حکومت کے پہلے مہینے اس سال مارچ میں بھی بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید