• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی معالج سے علاج، عمران کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے آج جواب طلب کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے نمائندہ کو طلب کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتا ہے ، 15 اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ گیا اس نے بھی چیک اپ کیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں کو فرق کیا پڑتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل شوکت خانم ہسپتال سے ہیں ، ان کے چیک اپ میں حرج کیا ہے؟ فاضل جسٹس نے کہا کہ نوٹس کر رہا ہوں ، اس درخواست پر فیصلہ کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید