راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے اشتراک سے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ہمیشہ سے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے۔نیکٹا کی تجزیہ کار زونی اشفاق نے کہا کہ انتہا پسند گروہ سوشل میڈیا کا استعمال کر کے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنا رہے ہیں، اس لئے معلومات کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں ۔