• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر سی پی او کی پولیس کو شاباش

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی، ٹریفک و دیگر انتظامات میں بھرپور تعاون پر سکیورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس دوران راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکاروں نے فرائض سر انجام دئیے ۔کرکٹ میچ کے لئے کئے گئے انتظامات کو ملک و بیرون ملک سے آئے شائقین نے بھی سراہا۔
اسلام آباد سے مزید