• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی معطلی کے احکامات کی واپسی کیلئے افسران کو دو دن کی ڈیڈ لائن

راولپنڈی(ساجد چوہدری )گرینڈ ٹیچرز الائنس راولپنڈی نے ضلع بھر کے اساتذہ کی معطلی کے تمام آرڈرز اور شوکاز نوٹسز کی واپسی کیلئے تعلیمی افسران کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ، ان دو دنوں میں معطلی کے آرڈرز اور شوکاز نوٹسز کی عدم واپسی کی صورت میں جمعہ کے روز سے تمام سکولز کی تالا بندی کی جائے گی اور تاحکمِ ثانی جاری رہے گی اور اگر ضرورت پڑی تو ان کے دیے گئے شوکاز اور معطلی کے جواب پورے ضلع کے اساتذہ سی ای او اور ڈی ای او کے آفسز کے باہر جمع ہوکر دیں گے جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید