راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ نےججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا جس کا اطلاق28اکتوبر تا24دسمبر2024تک ہوگا۔ راولپنڈی بنچ میں چار سنگل اور دو ڈویژن بنچ کام کریں گے۔جسٹس انوار حسین اور جسٹس محمد رضا قریشی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی سے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو ملتان بنچ بھجوایا گیا ہے۔جسٹس جواد حسن کو پرنسپل سیٹ لاہور بھیجا گیا ہے۔