• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں، چوری کی 92 وارداتیں 28 موٹر سائیکل لے اڑے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 92وارداتوں میں کروڑوں روپے کی نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، دو کاریں ، 28 موٹر سائیکل، 43موبائل فونز اور ایک گائے ا ڑا لی گئی، راولپنڈی میں ، 2 موٹر سائیکل ، 10 موبائل فونز اور ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ11 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ، 42 گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں کی نقدی اور زیورات لے کر چلتے بنے , تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں طارق محمود کے گھر سے 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،تھانہ صدر واہ کینٹ میں فرمان علی کے دفتر کا گارڈگاڑی سے 55 لاکھ،اور اسی تھانے کے علاقے میں گھر سے 40 لاکھ کی نقدی اور 28 لاکھ کے زیورات چوری ہو گئے ، اسلام آباد پولیس نے صرف 14 وارتوں کی ڈائری جاری کی ہے ،جس میں ایک کا 8 موٹر سائیکل چوری ،تین گھروں کے تالے ٹوٹنے اور ٹین موبائل فونز چھیننے جانے کا ذکر ہے ۔
اسلام آباد سے مزید