• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دیوالی کے موقع پر 1200 خاندانوں میں راشن، کپڑے تقسیم

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) کمیونٹی سروسز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتما م ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے ملک بھر میں منعقدہ تقریبات کے دوران مرکزی نائب صدرذکراللہ مجاہد ودیگرذمہ داران نے 1200 خاندانوں کو راشن، کپڑے اور چوڑیوں سمیت دیگرامدادی سامان فراہم کیا۔ ذکراللہ مجاہد نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے ہندو محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کا مقصد بین المذاہب یکجہتی اور مثبت روایات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کوفروغ دیا جائے۔ذکراللہ مجاہد نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ کمیونٹی سروسز نے میر پور خاص، عمر کوٹ، حیدر آبار، گھوٹکی، بہاولپور اور مظفر گڑھ سمیت ملک کے دیگرشہروں میں منعقدہ دیوالی تقریبات میں مستحق اور نادارخاندانوں کو امدادی سامان اور تحائف فراہم کئے۔
اسلام آباد سے مزید