• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(جنگ نیوز) ضلع لکی مروت میں مسجد پر فتنتہ الخوارج کے حملے کو جرات و دلیری سے ناکام بنانے والے پاک فوج کے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید اپنے آبائ علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
اسلام آباد سے مزید