• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے،انجمن اتحاد عباسیہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے پی کے صوبائی صدر چن زیب عباسی نے کہا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے جبکہ او آئی سی سمیت یو این او اور عالمی برادری نے اہل کشمیر کے بہتے لہو پر مجرمانہ چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تو اول روز سے ہی کشمیری جوانوں کے لہو سے تلک لگاتا رہا ہے اور کشمیر پر مکمل تسلط اور اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل تک وہ مظلوم، بیگناہ اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتا رہے گا، لیکن کشمیریوں کا گلہ شکوہ تو پاکستان کے ہر دور کے حکمرانوں سے ہے جن کے بیانات اور مجرمانہ خاموشی ہمیشہ دشمن کے حوصلوں کو تقویت دیتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مجرمانہ خاموشی سے کتنے بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوئیں، کتنی بستیاں تاراج اور کتنے گھر خاکستر ہوئے اگر یہ سب اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں تو ہزاروں تک پہنچتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید