راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے111کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد4191ہوگئی ہے۔260ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 86 ،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 42 ،فوجی فاؤنڈیشن میں 26 ، ہولی فیملی ہسپتال میں 56 جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوںچکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ ،شکریال نارتھ اور ساوتھ ،گرجا،کوٹھہ کلاںلکھن، گنگال ،دھمیال ،لودھراں وغیرہ سے57مریض آئے۔25راولپنڈی کینٹ،چھ چکلالہ کینٹ،17میونسپل کارپوریشن،ٹیکسلا دو، کلرسیداںتین اور گوجرخان سے ایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔