راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ شاہراہوں، چوکوں اور چراہوں پر بینرز اور سٹیمرز آویزاں کیے گئے، ضلع بھر کے سکولوں اور کالجز میں یوم سیاہ کے حوالے سے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گے۔ میٹرو بس اتھارٹی کی طرف سے میٹروبس کےا سٹیشنز اور ٹریک پر بینرز اور سٹیمرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر سے متعلق ملی نغمے ایل ای ڈیز پر ڈسپلے کئے گئے۔ تقریبات میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سائرن بجائے گئے۔یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے سوشل ویلفیئر کمپلیکس شمس آباد میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر راولپنڈی میں آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رخسانہ مظہر نے بھی تقریب میں شر کت کی۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر رضوانہ بشیر نے یوم سیاہ کی اہمیت اور خاص طور پر کشمیری خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام کالجز میں تقریبات ہوئیں اور یوم سیاہ منایا گیا۔ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر شیر احمد ستی اوردیگر نے تقریبات میں شرکت کی۔ادھرکمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد جہاں جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی ان گنت قربانیوں کویادکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔