• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1126 ان فٹ گاڑیاں بند27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 61 روز کے دوران 1126 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں ، 8894پبلک سروس گاڑیوں کے چالان ، قانون کی خلاف ورزی پر 96 لاکھ 24 ہزار روپے کے جرمانے ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 730ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ ، ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52مقدمات بھی درج کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید