• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹیرنز فارگلوبل ایکشن کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) دنیا بھر کے پارلیمنٹرنز کی تنظیم پارلیمنٹرنز کی تنظیم پارلیمنٹرنز فار گلوبل ایکشن ( پی جی اے ) کی جنرل اسمبلی کا 13 واں اجلاس کل ( پیر ) اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی کی میزبانی میں اسمبلی اجلاس میں پی جی اے کے 39 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب ہو گا۔ اجلاس میں عالمی امن و انصاف، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں 39 ممالک سے اراکین پارلیمنٹ، عالمی قانون دان اور دانشور شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان کے پرامن اور جمہوری تشخص کو مزید تقویت دے گی۔ تقریب میں اسپیکر کے علاوہ صدر پی جی اے سید نوید قمر اور صدر پی جی اے پاکستان شیری رحمان بھی خطاب کریں گی۔دو روزہ اجلاس میں مختلف موضوعات پر سات ضمنی سیشن بھی منعقد ہوں گے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی بھرپور تیاری کی ہے۔کانفرس کے حوالے سے مہانوں اور میڈیا کو دعوت نامے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید