• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی لائن ڈالنے کے باوجود کینٹ ایریاز میں گیس بندش کی شکایات بڑھنے لگیں

راولپنڈی (جنگ نیوز) کینٹ کے علاقوں میں وقت بے وقت گیس بندش کی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔ جولائی میں سوئی ناردرن حکام نے 18انچ قطر کی چودہ اور 10انچ قطر کی تیرہ کلومیٹر گیس لائن ہک اپ مکمل کر کے دعویٰ کیا تھا کہ سرما میں صورتحال بہتر ہو گی۔ ٹاہلی موہری‘ ہارلے سٹریٹ‘ ڈھیری حسن آباد‘ بکرا منڈی‘ کمال آباد‘ محلہ دارالسلام‘ ڈاکٹر زاہد سٹریٹ‘ دھمیال روڈ‘ اشرف کالونی‘ بینک کالونی‘ رینج روڈ‘ پی آئی اے کالونی کھانا پکانے کے اوقات میں گیس بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم سے گھریلو صارفین کو گیس بندش سے مستثنیٰ قرار دینے کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید