• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز و ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اس ضمن میں محکمہ ایکسائو کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلی سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 15 دن میں حاصل کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید