• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچ فار پاکستان نے اسٹریٹ کرکٹ میچ میں برطانوی ٹیم کو ہرا دیا

لاہور(آصف محمود بٹ)برطانوی ہائی کمیشن نے ٹیچ فار پاکستان، لاہور قلندرز، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواتین کھلاڑیوں اور برطانوی کرکٹ ٹیم کو عالمی سطح پر سپورٹ کرنے والے گروپ (بارمی آرمی) کے درمیان اسلام آباد کالج فار بوائز، جی سکس تھری میں ایک اسٹریٹ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت پاکستان کی طرف سے تعاون فراہم کیا گیا تھا۔ اس نمائشی میچ کے انعقاد سے نہ صرف انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد بلکہ برطانوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کا بھی احساس ہوا جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کی تیاری کر رہے ہیں۔اس نمائشی میچ کا آغاز بھرپور انداز میں ہوا لیکن ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم ٹیچ فار پاکستان نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ۔ 13 سالہ صائم حسین کو اس میچ کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) کی جانب سے فراہم کردہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹیم ٹیچ فار پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ برطانیہ کی ٹیم جس میں برطانوی ہائی کمیشن اور لاہور قلندرز سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے نے 10 اوورز میں 104 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ جو یہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے وہاں موجود تھیں نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تانیہ سعید، ہمنا بلال، سید فریدون محمود اور سلمان فیاض جیسے تجربہ کار پیشہ ور افراد کو ان طلباء کے ساتھ کھیلتے دیکھنا ایک سنسنی خیز بات تھی جو واضح طور پر پاکستان کا مستقبل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید