ملتان( سٹاف رپورٹر) صدر ہائی کورٹ بار ملتان سجاد حیدر میتلا سمیت دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس منتخب ہوئے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ہائی کورٹ بار ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، صدر ہائی کورٹ بار ملتان سجاد حیدر میتلا کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آئین کی عملداری پر یقین رکھتی ہے,ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔