• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی کا سٹیٹ بینک سے مارک اپ شرح کم کرنے کا مطالبہ

پشاور (نمائندہ جنگ) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کے صدر ایوب خان زکوڑی نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مارک اپ کی شرح کو کم از کم 4 فیصد تک کم کیا جائے۔مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر آئی اے پی نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ 17.5 فیصد کی موجودہ مارک اپ شرح اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ایوب زکوڑی نے کہا کہ مارک اپ کی شرح میں 4 فیصد کمی سے کاروبار کی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جبکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
پشاور سے مزید