• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی شمولیت کے بغیر جمہوری معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا، مغظمہ شاہد

پشاور(وقائع نگار) پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور کلچر، لٹریچر، آرٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (کلاڈو) کے اشتراک سے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے الویرا روزویلٹ کارنر میں ʼʼجمہوری مکالمےʼʼ کا انعقاد ہوا۔ اس مکالمے کا بنیادی مقصد طلبہ، خاص طور پر خواتین، کو جمہوری عمل میں متحرک کرنے اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فورم مہیا کرنا تھا۔ مکالمے میں نوجوان خواتین رہنماؤں مغظمہ شاہد، طاہرہ گلفام، شفق عامر اور بریخنا خان نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بھی اپنی آراء پیش کیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی مباحثوں کی عدم موجودگی کے باوجود، ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو جمہوری اقدار اور قیادت کی تربیت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ʼʼخواتین کی شمولیت کے بغیر جمہوری معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا، اور انہیں جمہوری عمل میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
پشاور سے مزید