پشاور(جنگ نیوز)جگر کے کینسر اور اس کے موثر علاج کیلئے سورافینیب اور چائٹوسین کی امتزاج سے نینو پارٹیکلز کی تیاری اور درجہ بندی۔گزشتہ روز شعبہ فارمیسی, یونیورسٹی آف صوابی کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالمتین نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آباد خان کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔اس موقع پر سکالر کے بیرونی ممتحن ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائینسز، سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر محمد اسماعیل تھے، جنہوں نے سکالر اور اور سپروائزر کی محنت اور تحقیقی کام کو سراہا۔