• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(وقائع نگار) حسن خیل سب ڈویژن جناکوڑ پشاور میں انسداد منشیات کے بارے میں واک نکالی گئی واک میں جناکوڑ کے قومی مشران، اساتذہ کرام، علمائ کرام، سیاسی وسماجی شخصیات ا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔واک کا مقصد علاقے میں مختلف قسم کے جرائم اور منشیات کی روک تھام کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا مقررین نے منشیات اور دیگر جرائم کے حوالے سے خصوصی خطاب کئے اور اپنے طور پر ہر ایک نمائندے نے عہد کیا کہ منشیات کے خاتمے کے حوالے سے ہر قسم قربانی اور تعاون دینے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے شرکائ نے کہا کہ علاقے میں آئس، چرس اور ہیروئن سمیت تمام منشیات کی روک تھام کے لئے متحد ہو کر جہدوجہد کرینگے پولیس سربراہ شیر نواز خان نے شرکا کو ہر قسم تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی دہرائی اور اس بات پر زور دیا کہ آپ لوگ اردو گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور فورا پولیس کو رپورٹ کریں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کا راستہ روکا جا سکے
پشاور سے مزید