• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوتیلی ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کوعمر قید اور جرمانہ

پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج پشاورنے سوتیلی ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثا بت ہونے پر عمر قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر ڈینس مراد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم ارباب عمر پر الزام ہے کہ اس نے ٹی وی بند کرنے کے معاملے پر طیش میں آکر اپنی سوتیلی ماں پر فائرنگ کی ،جس پر مسماة ( ف) نے شدید زخمی حالت ملزم ارباب عمر پر قتل کی دعویداری کی ، تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے 17اپریل 2021کو ملزم کے خلاف اقدام قتل ، قتل اور 15AA دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کردیا۔عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پچیس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو تین ماہ کی قید مزید جیل میں گزارناہوگی ، اسی طرح ملزم کو 15AAمیں بھی تین سال قید کی سزاسنادی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید