پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے شہریوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہری علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی ماہ سے سوئی گیس بھی غائب ہے اور پوش علاقوں میں بد ترین سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف مور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بلکہ مہنگائی کی ستائی عوام پر مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے کا بوجھ بھی پڑھ رہا ہے اسی طرح بجلی لوڈشیڈنگ سے کاروبار ی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگیں شہریوں کے مطابق بقائدگی سے سوئی گیس اور بجلی بل ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ اننتہائی نا انصافی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے فوری نجات دلائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے