• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن کوٹہ کے تحت بھرتیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

پشاور(وقائع نگار) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا نے سن کوٹہ کے تحت بھرتیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدر مومن خان، چیئرمین حبیب اللہ عمرزئی، جنرل سیکرٹری عبدالسلام اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند دن پہلے ملک بھر میں سن کوٹہ کے تحت بھرتیوں پر پابندی سے متعلق فیصلہ دیا جس سے سرکاری ملازمین میں تشویش بڑھ گئی کیونکہ ملازمین کے بچوں کو ان کے والدین کی ریٹائرمنٹ پر بھرتی کرنا قانونی عمل ہے اور ملازمین سرکار کی خدمت کے بعد یہی توقع کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کو سرکاری ملازمت مل جائے جس کیلئے کوٹے کا نظام ایک بہتر اور مناسب نظام ہے اسلئے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرکے سن کوٹے کے تحت سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھرتیاں دی جائے۔ تاکہ ان کی مشکلات اور احساس محرومی دور ہوسکے
پشاور سے مزید