• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزیکل شو کلی وال رنگونہ کی کامیا بی سے ریکارڈنگ مکمل کرلی

پشاور(وقائع نگار) پاکستان ٹیلی ویژن نے ملاکنڈ کے علاقے تھانے میں میوزیکل شو کلی وال رنگونہ کی کامیا بی سے ریکارڈنگ مکمل کرلی، تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اور میوزیکل شو کے انعقاد کو خوب سرابا، میوزیکل شو جلد پی ٹی وی نیشنل کی اسکرین پر دکھایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حمید الرحمن تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ ہم سب پی ٹی وی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ذہنی خلفشار کے دور میں انٹرٹینمنٹ کا ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا
پشاور سے مزید