• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی ریاست سفاکیت کے باوجود غزہ کی نہتی عوام پر غلبہ نہ پا سکی، راجہ ناصر عباس

پشاور ( جنگ نیوز) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ مظالم بھی حماس کے حملے نہ روک سکے، غاصب صہیونی ریاست اپنی تمام تر سفاکیت کے باوجود غزہ کی نہتی عوام پر غلبہ نہ پا سکی، دنیا کے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج سال بھر ہسپتالوں، سکولوں، رہائشی عمارتوں اور مساجد سے لڑتی رہی ہے، خوراک کے حصول کیلئے جمع ہونے والے معصوم بچوں پر بے تحاشہ بارود کی بارش کی گئی، بے گھر کھلے آسمان تلے پڑے اور زخموں سے چور عوام پر درندگی کی انتہاء کی گئی اور سرعام قتل عام کیا گیا
پشاور سے مزید