• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے کسی مذہب میں نہیں ہیں، مولانا محمد ادریس

پشاور (نیوز رپورٹر )معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام میں مہمان نوازی کو بہت اہمیت حاصل ہے پیغمبر اسلام نے مہمان کی عزت پر کافی زور دیا ہے اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہیں وہ کسی بھی مذہب میں نہیں ہیں ،اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد نہ ہونے سے ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، بیک وقت تین طلاقیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، خواتین وکلاء عدالتی کاروائی کے دوران خلع کے الفاظ کے ساتھ تنسیخ نکاح کا لفظ بھی استعمال کریں تاکہ خواتین حق مہر سے محروم نہ ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپشاور ہائیکورٹ کے سفیر اللہ ہال میں ،،مہمان نوازی کی اسلام میں اہمیت،، کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے صدر فدا گل ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری عالم خان ادینزئی ، یاسر خٹک ، ولی خان افریدی ، اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ارکان سمیت کثیرتعداد میں وکلاء اور قبائلی عمائدین اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔
پشاور سے مزید