• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ میں سیاسی عمل دخل کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے، مریم میانخیل

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ڈویژنل صدر مریم میانخیل نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترامیم کے بعد عوام کو عدالتوں سے فوری انصاف کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے اب عدلیہ میں سیاسی عمل دخل کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے حجز آزادنہ طور پر فیصلے کر سکیں گے عوام نے حکومت کو ملکی نظام میں بہتری انصاف کی فراہمی قانون کی حکمرانی اور معاشی خوشحالی کا مینڈیٹ دیا جس پر حکومت پورا اترتے ہوئے تمام شعبوں میں تیزی سے موثر وانقلابی اصلاحات لارہی ہے۔صدر مریم میانخیل نے کہا کہ جس طرح سے ہمارے بانی چیئر مین شہید زوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین کا خالق ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے تو ٹھیک آج انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے سیاسی جانشین چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے پاس کروانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ ہی ڈرافٹ پاس ہوا ہے۔
پشاور سے مزید