• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فعال کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، صوبائی مشیر صحت

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی مشیر صحت احتشام علی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت میں اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی منقلی کے تحت صوبے کے چاروں ریجنز میں ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فعال کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے مشیر صحت احتشام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاروں ریجنز کے اپنے ریجنل ڈائریکٹر جنرلز پہلے ہی تعینات کئے جاچکے ہیں، چاروں ریجنز میں محکمہ صحت کے انتظام و انصرام کیلئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ فوکل پوائنٹ ہوگا، ریجنل ڈائریکٹرل جنرل اپنے ریجن کے صحت کے مراکز اور طبی عملے کے انتظام و انصرام کا ذمہ دار ہوگا۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر جنرل کے پاس گریڈ سولہ اور اس سے کم طبی عملے کی تقرری و تعیناتی کے اختیارات بھی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر کے دفاتر کیلئے جگہ اور عمارات کا تعین کیا جاچکا ہے اورریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں
پشاور سے مزید