• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ برادری کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

پشاور ( وقائع نگار ) پشاور کی ٹرانسپورٹ برادری نے بھاری بھر کم جرمانو اور اضافی ٹال ٹیکس کیخلاف پشاور موٹروے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے ٹول پلازہ کے قریب اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے و دھرنے کی قیادت پشاور کی ٹرانسپورٹ برادری کے صدر سید حمزہ شاہ کررہے تھے دھرنے میں ٹرانسپوٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازںا ایس پی موٹروے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذکرات کے بعد ایک ہفتے کے اندر تمام جائز مطالبات کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز نے جاری دھرنا ختم کردیا۔
پشاور سے مزید