پشاور ( وقائع نگار )پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور نے اپنے مطالبات کیلئے پیوٹا چوک میں سڑک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر دیگر دو جگہوں پر بھی پختون ایس ایف نے احتجاج ریکارڈ کیا احتجاج کے باعث کیمپس میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ طلبہ اور کیمپس کے رہاشئیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پختون سٹوڈنٹس کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ گیٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے سمیت ہاسٹلز کے مسائل و دیگر درپیش مسائل کو حل کریں۔