• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاورکا حمزہ فاونڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیاہسپتال کا دورہ

پشاور( وقائع نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عظمیٰ مکرم نے حمزہ فاونڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیاہسپتال پشاور کا دورہ کرکے تھیلیسیمیا وہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ ملاقات کی اورادارے کی ان نادار وغریب بچوں کو مفت سروسز فراہمی کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پربانی چیئرمین اعجاز علی خان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان، انجینئر حمزہ اعجاز اور ڈاکٹر کشمالہ شاہ بھی موجود تھیں جنہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوحمزہ فاؤنڈیشن میں مختلف شعبوں کادورہ کرایا اور انہیں ادارے کی فلاحی وسماجی سرگرمیوں اور مریضوں کو دی جانے والی مفت طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایاکہ یہ ادارہ 2006سے تھیلسیمیاوہیموفیلیا سے متاثرہ غریب ونادار مریـضوں کوسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری وآلات کے ذریعے محفوظ طریقے سے انتقال خون کی فراہمی اور سکریننگ کے علاوہ ضروری ادوایات فراہم کررہی ہے جہاں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد1500سے زائد ہے ۔
پشاور سے مزید