• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ گروپ سے ہم ہمارا گھر واگزار کرایا جائے، جاوید مسیح

پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاور کے رہائشی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جاوید مسیح نے اپنے آبائی گھر پر مبینہ قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کے خلاف صدر پاکستان اصف علی ذرداری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر گھر واگزار کرانے اور انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں انہوں نے شہزاد مسیح اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبائی گھر واقع کوہاٹی محمد علی جوہر روڈ پر ہزارخوانی کے ایک مبینہ قبضہ گروپ امیر ضیاف،احمد علی اور بلال نے اسلحہ کے زور پر زبردستی غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ گھر ہماری خاندانی وراثت ہے اور سالوں سے وہاں آباد تھے، ہمیں گھر سے بے دخل کر کے ہمارے خاندان کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید