اسلام آباد (نمائندہ جنگ / ایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کروا دی گئی ۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنتے ہیں لیکن میں ان کا دائرہ کار خواتین کی حد تک پھیلانے کے خلاف ہوں‘ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے خلاف کیس بننے کے حق میں نہیں ہوں۔
ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو جسٹس منصور علی شاہ راستہ روکنے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ان کے حق میں بیانات دے کر ان کا راستہ روکا۔جسٹس منصور کا راستہ تو روکا گیا ہے لیکن ان کا راستہ روکنے میں حکومت یا کسی اور کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔