• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سروسز تعاون کسی بھی آپریشنل کامیابی کیلئے ضروری، آرمی چیف، پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 پاک فوج کے سپہ سالار نے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور کہا کہ انٹر سروسز تعاون کسی بھی آپریشنل کامیابی کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے ، جس میں 24 فضائی افواج کے دستے شریک ہیں ، جس کے دوران شریک افواج “ساتھ ہیں تو مظبوط ہیں “کے نعرے تلے جدید ترین سہولیات کے تحت انٹرآپریبلٹی اور تربیت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں ، جدت پسندی کے حصول اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید