• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوسہ برادری کے دو گروہوں میں تنازع، فائرنگ، دو ہلاک، تین زخمی

شکارپور (نامہ نگار)میاں صاحب کے قریب تھانہ جاگن ایٹ ہمایوں کی حدود گاؤں عمر خان کھوسہ میں کھوسہ برادری کے دو گروہوں کے درمیان جاری زرعی اراضی کا تنازع بھڑک اٹھا، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 45سالہ شاہ محمد ولد مصری خان کھوسہ اور35سالہ ہزار خان ولد غلام نبی کھوسہ گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ تین بھائی غلام نبی، عبدالفتاح اور شیر محمد ولد مصری خان کھوسہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں سمیت زخمیوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال شکارپور پہنچایا. جہاں سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ کھوسہ برادری کے دو گروہوں کے درمیان ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے، جس میں دو افراد قتل جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، آخری اطلاعات تک واعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید