• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کی پارٹی اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو جیلوں میں ڈالنا تھا انہیں حکومت خیبرپختونخوا میں عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔ شیرافضل مروت نےخیبرپختونخوا حکومت کو ایک بار پھر نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ چند افراد صرف وزارتوں کے مزے لوٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کی کابینہ میں شامل ہوئے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ضلع باجوڑ میں جس ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے ان پر گولیاں چلائیں، اسے پشاور میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو جیلوں میں ڈالنا تھا انہیں کے پی حکومت میں عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئندہ احتجاج لنگڑے لولے نہیں ہوں گے، گفتگو کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقاریر کی بھی تعریف کی۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت جو پارٹی کے بلخصوص خیبرپختونخوا میں اپنے حلقوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں ان کا رویہ پارٹی امور میں مسلسل باغیانہ ہوتا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید