• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں غیر ملکی فنکاروں کی میوزیکل پرفارمنس، ڈانس ورکشاپ

کراچی(ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) جنگ جیو کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں غیر ملکی فنکاروں نے میوزیکل پرفارمنس دی جبکہ ڈانس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس سے شائقین محظوظ ہوئے اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل پاکستان کراچی کےزیر اہتمام منعقدہ 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں32ویں روز ڈانس گروپ کے لئے ڈانس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں رافیلہ گیونوالا نے ڈانس کےمختلف اسٹیپس کی تربیت دی جس میں بغیر ہاتھ لگائے دوسرے ہاتھ کو اپنے قریب محسوس کرنے کی تربیت شامل تھی ۔ علاوہ ازیں جسم کے مختلف اعضا کی حرکات کے ذریعے ڈانس کے گُرسکھائے گئے ، بنیادی طور پر یہ اس ڈانس ورکشاپ میں تصواراتی ڈانس نمایاں کیا گیا تھا۔ ڈانس انسٹرکٹر مانی چاؤ نے طلبہ اور شرکاء کو اردو زبان میں ڈانس ورکشاپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس ورکشاپ میں کوکون ڈانس گروپ کے زیر اہتمام طلبا نے شرکت کی یہ ورکشاپ اپنی پیش کش کے اعتبار سے ایک منفرد کوشش رہی۔علاوہ ازیں اتوار کی شب ملکی اور غیر ملکی مقبول فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا ۔ ان فنکاروں میں کینیڈا سے آئے گلوکار ڈرل گیورلیا نو،ڈومینیکا (یوکے) ،ویرونیکا (بیلاروس)، عبدل حنان خان (پاکستان) اور پاکستان سے ہی وائی ایم سی اے بینڈ کے منیب خان اور مصطفیٰ بلوچ نے بھی اپنی گائیکی کا رنگ جمایا ۔ یہ میوزیکل ایوننگ اس لحاظ سے منفرد رہی کہ اس پروگرام میں شہر کے نوجوانوں نے کثیر تعدا میں شرکت کی اور اس میوزک ایوننگ سے محظوظ ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید