• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: عدالت کے سامنے 3 افراد کے قتل کے بعد کورٹ کی سیکورٹی میں اضافہ

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ اور تین افراد کے قتل کے واقعے کے بعد کورٹ کی سیکورٹی بڑھادی گئی، ڈسٹرکٹ سیشن جج میڈم منور سلطانہ کی ہدایات کے بعد سیکورٹی بڑھائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ،جمعے کے روز مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے گیٹ نمبر 3کے مقام پر فائرنگ کر کے تین افراد حاتم کاندھڑو ،شکیل کاندھڑو اور برکت کاندھڑو کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،مقتولین مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت جا رہے تھے ۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ سیشن جج میڈم منور سلطانہ نے ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو بلا کر ان کے ساتھ عدالتی سیکورٹی کے مسئلے پر بات چیت کی اور ان کو عدالتی سیکورٹی بڑھانے کیلئے کہا ۔گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی فراز میتلو پولیس فورس لیکر عدالت آئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر اعجاز علی چانڈیو ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عدالتی احاطے کا دورہ کیا اور اپنی موجود گی میں عدالت کے تینوں مرکزی گیٹس کے علاوہ عدالت کے اندر اور باہر پولیس فورس کو بڑھا کر سیکورٹی میں اضافہ کیا ۔ڈی ایس پی فراز میتلو نے اس موقع پر کہاکہ جمع کے روز تین افراد کو قتل کرنے کے واقعہ افسوس ناک تھا واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے پولیس فورس ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید