• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ پرچہ آوٹ کرنے والوں کو سزا بھی دی جائے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف پورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے MDCAT سے متعلق عدالتی فیصلے کو ادھورا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے MDCATکے ٹیسٹ 4ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم صادر فرماکریہ تو تسلیم کیا کہ متاثرین کے پیپر ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے اندرونِ سندھ میں لیک ہونے،فروخت ہونے اور کراچی کے دونوں مراکز میں انتہائی درجے کی بد انتظامی کو تسلیم کیا،یہ ہی وجہ ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کے احکامات صادر فرمائیں، لیکن فیصلہ ادھورا س لئے ہے کہ پیپر لیک کرنے،فروخت کرنے اور شدید بدانتظامی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے لئے سزا کا حکم شامل نہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ پچھلے سال بھی قوم کے معماروں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا، عدالت نے پچھلے سال بھی MDCAT کے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا،اگر پچھلے سال ہی پیپر لیک کرنے، فروخت کرنے اور بدعنوانی اور بدانتظامی کے زمہ دارو ں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دے دی جاتی تو آج پھر MDCAT کے امتحان دوبارہ منعقد کرانے کا حکم عدالت کونہ دیناپڑتا۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج بھی مجرموں کو سزا کے بغیر MDCAT کے نتائج وہ ہی ہونگے جو پہلے تھے اور سندھ کے شہری عوام کو قبول نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید