• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو آئینی بنچز تشکیل سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس کا انتظار

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت کو آئینی بنچز تشکیل سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس کا انتظار ہے ، سندھ اسمبلی اجلاس آج دوپہر کو ہو گا ، آئینی بنچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد پر51فیصد ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل کیلیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور کرانا لازم ہے، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس بلانے کے بعد قرارداد سندھ اسمبلی میں لائی جائیگی۔ ماہرین نے رائے دی ہے کہ قرارداد پہلے آئی تو آئینی پٹیشن ایڈمٹ ہونے کے حوالے سے مسائل ہوں گے، پیپلزپارٹی نے قرارداد کے تناظر میں اپنے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی سے باہر جانے سے روکا ہے۔ دوسری جانب ذرائع سندھ اسمبلی اجلاس (آج) پیر کی دوپہر شیڈول ہے جبکہ آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد پر51فیصد ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید