• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے کشمیر ریلی میں شامل نہ ہو کر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹروقار مہدی نے کراچی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ وادی کی مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے اس عظیم کاز کو سبوتاژکرنے کی مذموم کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وقار مہدی نے مزید کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی تھی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے شریک ہوکر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پورا پاکستان کشمیر کاز کے معاملے پر متحد و یک آواز ہے۔ افسوس ہے کہ اس ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی نے نان ایشو پر ہلڑ بازی کی۔ حریت کانفرنس کی جانب سے دعوت دینے کے باوجود مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ریلی میں شامل نہ ہوکر پی ٹی آئی نے اپنے بیرونی آقاوَں کو خوش کیا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یک آواز ہے، لیکن پی ٹی آئی اس قومی اتفاق رائے کے بھی در پہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کی ایجنڈا پر چل رہی ہے جو ملک میں صرف انتشار پھیلانا ہے۔ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے موقعے پر بھی پاکستان میں قومی یکجہتی کا مظاہرے کا موقعا آنے نہیں دیا تھا اور اپنی انا کو قومی مفاد سے بھی بالاتر سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کا بھارت نوازی والا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید