• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کام نہیں کرتی‘ مفتاح  اسماعیل

حیدرآباد(ایجنسیاں)عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی‘ بجلی ‘ گیس ‘ گندگی ، انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے ، کراچی کو چھوڑ کر پورے سندھ میں ڈھنگ کا فیملی پارک نہیں‘ سب تباہ ہوچکے ہیں۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی صوبے کو محرومیت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، آرڈیننس سے پانی کا کوئی کام نہیں ہونا چاہیے، جس طرح رات کے اندھیرے میں26ویں ترمیم پاس ہوئی ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے لوگوں پڑھنے کا موقع ملنا چاہیے کہ کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے ، ارسا میں بھی کوئی یکطرفہ فیصلہ کرنے کی آئین اجازت نہیں دیتا۔
اہم خبریں سے مزید