• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن کے مخالف ایلون مسک نے 1990 میں امریکا میں غیر قانونی طور پر کام کیا، واشنگٹن پوسٹ

نیویارک (اے پی پی) واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امیگریشن کے مخالف ایلون مسک نے 1990کی دہائی میں مختصر عرصے کیلئے اپنی سٹارٹ اپ کمپنی بنانے کے دوران امریکا میں غیر قانونی طور پر کام کیا۔برطانوی نیوز ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایلون مسک 1995میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کی غرض سے کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو پہنچے،تاہم انہوں نے وہاں گریجویٹ اسٹیڈیز پروگرام میں داخلہ نہیں لیا بلکہ انہوں نے سافٹ ویئر کمپنی ’زپ2‘ بنائی جو 1999 میں تقریباً 300ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امیگریشن قانون کے دو ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طالب علم کے طور پر کام کی اجازت کے لئے ایلون مسک کو مکمل کورس میں داخلہ لینے کی ضرورت تھی۔
اہم خبریں سے مزید