• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کے منافی، پاکستان

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی قانون سازوں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جوبائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، ایسے خطوط پاک-امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتے، ایس سی او اجلاس میں شہباز شریف کی روسی ہم منصب سے تفصیلی بات ہوئی ، کسی کے دورہ کی تصدیق نہیں کرسکتی، پاکستان نے کبھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی آئین کی عملداری کو تسلیم نہیں کیا، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کا مضبوط حامی ہے

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی صدر کو خط لکھا ہے اور ان سے سزا معاف کر کے رہائی کی درخواست کی گئی ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں، اسحاق ڈار نے ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید