• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے تر بیتی کورس کرنے والے سینئر بیو رو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نےنیشنل مینجمنٹ کورس کے تحت فارن اسٹڈی ٹورز فوری طور پر روک دیے ہیں۔ 

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔سیکشن افسر ٹریننگ ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو لکھے گئے مراسلہ میں باضابطہ طور پر وزیر اعظم کے فیصلہ سے آ گاہ کردیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو این ایس پی پی کی جا نب سے خط لکھاگیا تھا جس میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے غیر ملکی اسٹڈی ٹور کی اجازت مانگی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید