• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ماہ امریکی صدارتی انتخاب 44 کھرب 16 ارب روپے کا پڑے گا

لاہور (صابر شاہ ) امریکا میں5نومبر 2024ء کوصدارتی انتخاب کم از کم 15ارب 90کروڑ ڈالرز (44کھرب16ارب روپے) کا پڑے گا ۔ جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے ۔ پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے ۔ جیتی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52فیصد آمدن ہے ۔ امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں ۔ جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں ۔ تا کہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں ۔2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید