اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اُنہیں پنجرے میں رکھا گیا ہے، پنجرہ کھلتا ہے اور باہر نکالا جاتا ہے، 12 سے 14 گھنٹے بجلی کے بغیر اندھیرے میں کمرے میں بیٹھتے ہیں ،آ ئینی تر امیم آئین پرحملہ ، ملک سے جمہوریت ختم کردی گئی.
جمعرات کو اڈیالہ سنٹرل جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے.
عمران خان نے کہا مجھے پارٹی ورکرز پر فخر ہے، پارٹی قیادت کو کارکنوں کو لیڈ کرنا چاہئے، پبلک کی نبض کیساتھ چلیں، انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی پر پریشانی کا اظہار کیا۔