• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPT کے ایل جی پلانٹ اور اسٹوریج سہولت کا قیام، پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف

اسلام آباد (خالد مصطفی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کی جانب سے بندرگاہ کی مخصوص حدود کے اندر ایل پی جی پلانٹ اور اسٹوریج سہولت کے قیام کے عمل میں مبینہ طور پر پی پی آر اے (پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) قواعد کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہے۔یہ بات ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پاکستان نے 22 اکتوبر 2024 کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید سیدین رضا زیدی کو بھیجے گئے خط میں ظاہر کی ہے۔ یہی خط وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ، ڈی جی پی پی آر اے اور سپریم کورٹ رجسٹرار کو بھی بھیجا گیا ہے۔خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے تصدیق کی کہ کے پی ٹی کی جانب سے ایل پی جی پلانٹ اور اسٹوریج سہولت کے ٹھیکے کے عمل میں پی پی آر اے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، جیسا کہ انہیں موصول ہونے والی شکایت میں ذکر کیا گیا تھا۔تاہم کے پی ٹی چیئرمین سے سوالات کرنے کی کوشش کی گئی اور انہیں فون پر کال کی، لیکن معلوم ہوا کہ وہ اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ تاہم، ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "ہاں، کے پی ٹی کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا خط موصول ہو چکا ہے اور متعلقہ حکام خط کے مواد کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد جواب دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید